اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پروٹین کے حصول کیلئے گوشت کے متبادل کونسی غذائیں ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے پروٹین کے حصول کیلئے گوشت کے متبادل بہترین غذاوں کے نام اور فوائد بیان کردیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، روزانہ ایک انڈا کھانا کافی فائدہ مند ہے تاہم اگر آپ کو ذیابیطس یا دل کی بیماری ہے تو آپ کیلئے ہفتے میں دو یا تین بار انڈے کھانا زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے جبکہ خشک میوہ جات جیسے اخروٹ، بادام پروٹین، فائبر اور دل کے لیے صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔تاہم یاد رکھیں ان میں کیلوریز بھی زیادہ ہوتی ہیں اس لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کی محتاط انداز میں مقدار مخصوص کریں۔ روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دہی پروٹین کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی لذت کیوجہ سے بھی کھائی اور پی جاتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یونانی دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ عام دہی میں کیلشیم زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پروبائیوٹکس بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے