اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا حق دو پاکستان تحریک کا اعلان

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی نے حق دو پاکستان تحریک کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن منصورہ میں گرج دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولے کہ اس بار جتنے لوگوں کے بجلی کے بل آئے ہیں، خواتین اپنے زیور بیچ کر ادا کر رہی ہیں، حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں، وزیراعظم اعزاز سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔

حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے، عوام کی آواز سے آواز ملائیں گے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا، اگر حکومت نے روکا تو وہ بھگتے گی۔

حافظ نعیم الرحمنٰ کا مزید کہنا تھا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، تو جب ہمارے پاس فارم 45 ہے تو دوبارہ الیکشن کیوں کرانے چاہئیں۔

امریکی قرارداد پر ان کا کہنا تھا امریکا کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے