اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صدف کنول کا مہوش حیات کو وزن کم کرنے اور مایا علی کو بڑھانے کا مشورہ

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ساتھی اداکاراؤں کو مفید مشورے دے دیئے۔

حال ہی میں اداکارہ صدف کنول نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار کیا ، انٹرویو کے دوران جہاں صدف نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے وہیں ساتھی اداکاروں کو کئی مشورے بھی دیئے۔

صدف کنول نے  اداکار حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا" ان کو تھوڑا پتلا ہو جانا چاہیے،اداکار عمران عباس کو انہوں نے میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے  ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ  ،فواد خان  اور شہریار منور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ   اورفواد خان  کو خود میں کچھ بھی بدلنے کی ضرورت نہیں تینوں ہی پرفیکٹ ہیں جبکہ شہریار منور کو اب تھوڑا بڑا ہو جانا چاہیے۔

خواتین اداکاراؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ جیسی ہیں ٹھیک ہیں، اُنہیں خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سجل علی کو اپنے بال لمبے کرنے چاہئیں۔

صدف نے مایا علی اور مہوش حیات بارے کہا کہ  مہوش حیات کو وزن کم اور مایا علی کو وزن بڑھانا چاہیے کیوں کہ مایا علی بہت دبلی پتلی ہو گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے