اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈپریشن کے باعث اپنی نومولود بیٹی کو جان سے مارنا چاہتی تھی:ثروت گیلانی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کے باعث اپنی نومولود بیٹی کو جان سے مارنا چاہتی تھی۔

حال ہی میں ثروت گیلانی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات سمیت دورانِ حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ڈپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی خاتون جب پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اُسے حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی، وہ حمل سے متعلق کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب حاملہ خاتون کو اپنے شوہر اور فیملی کی سپورٹ ملتی ہے تو اس سے اُس کی ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پہلے دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد "پوسٹ پارٹم ڈپریشن" نہیں ہوا اور اسی وجہ سے مجھے اس کے بارے میں کوئی علم بھی نہیں تھا لیکن اس بار جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو مجھے شدید پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا۔

ثروت کا کہنا تھا کہ میں پیدائش کے چار دن بعد اپنی بیٹی سے ہسپتال میں ملی تھی کیونکہ میری بھی سرجری ہوئی تھی اور میری نومولود بیٹی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی، اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے ہم دونوں کو الگ الگ وارڈ میں داخل کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  میری نومولود بیٹی کو ماں کے دودھ کی طلب تھی جبکہ میں شدید ڈپریشن میں تھی، جب میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں اِسے نیچے گِرا دوں تاکہ یہ مر جائے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  جب کمرے میں گئی تو میں زار و قطار رو رہی تھی، میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں ہماری بیٹی کو مارنا چاہتی ہوں تاکہ ساری ٹینشن ہی ختم ہوجائے،  میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ تم پریشان نہیں ہو، تمہیں پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا ہے، یہ ساری زندگی نہیں رہے گا بلکہ کچھ دن کا ہے، اُس کے بعد، تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے