اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جڑانوالہ، پرتشدد واقعات کو ہوا دینے کے جرم میں مسیحی شخص کو سزائے موت

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) ساہیوال کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ایک مسیحی نوجوان کو سوشل میڈیا پر ایک متنازع پوسٹ شیئر کرنے پر سزائے موت سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کی عدالت کے خصوصی جج ضیا اللہ خان نے فیصلہ سناتے ہوئے نوجوان کو 22 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ 16 اگست 2023 کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات کے بعد جڑانوالہ میں ہجوم نے درجنوں عیسائی گھروں اور 20 کے قریب گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے انہیں نذر آتش کر دیا تھا، پنجاب پولیس نے گزشتہ سال دعویٰ کیا تھا کہ جڑانوالہ میں اقلیتی برادری پر حملوں کے لئے لگ بھگ 135 شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اقلیتی اتحاد کے چیئرمین ایڈووکیٹ اکمل بھٹی کے مطابق زیادہ تر ملزمان یا تو بری ہو چکے ہیں یا ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشکل سے 12 افراد اس وقت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مسیحی بھائیوں کو بری کر دیا تھا جنہیں ظاہری طور پر بے حرمتی کے الزام میں پھنسایا گیا تھا جب پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ دونوں کو ذاتی دشمنی پر توہین مذہب کے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

سزا پانے والے مجرم پر ڈیرہ رحیم پولیس کے سب انسپکٹر عامر فاروق کی شکایت پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے کا الزام تھا جس میں مبینہ طور پر گستاخانہ مواد موجود تھا، انہیں پولیس  نے انٹیلی جنس اطلاعات پر فسادات کے 3 دن بعد اٹھایا تھا۔

حتمی فیصلے میں کہا گیا کہ اسے دفعہ 295 (سی) کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے، دفعہ 295 (اے) کے تحت 10 سال قید، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت 7 سال قید اور 7(1) اے ٹی اے (جی)کے تحت 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے