اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انوشے اشرف نے بھی جیون ساتھی چن لیا

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے نظر آئیں۔

انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی"۔

دوسری جانب اس خوشی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نکاح پرمبارکباد موصول ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے