01 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار، اختیار اور وسائل پر گرفت کی دہائیوں پر محیط جنگ پھیلتے پھیلتے اب جنگل کی آگ بن چکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نفرت، بغض،جھوٹ اور انتقام اس آگ کو مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ ایک دوسرے کو ڈھا تو سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔
خواجہ سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فریق سوچنے، سمجھنے،بیٹھنے اپنی غلطی ماننے یا پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔