اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی گئی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کو واپس بھجوادی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان کی عدالت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

جسٹس فیصل زمان نےکیس دوسرے بنچ میں سماعت کےلئے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیر سماعت ہے، مناسب ہےکہ یہ پٹیشن بھی ادھر ہی مقرر ہو۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، صرف 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالت لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے