اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مینارپاکستان بدسلوکی کیس، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ملزمان کو معاف کرنے کا اعلان

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے  مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت کی، متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کراتے ہوئے بیانِ حلفی عدالت میں پیش کر دیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اللہ اور اسکے رسولؐ کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میں آزادانہ رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروا رہی ہوں۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد  مقدمہ میں نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر 12 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نے وکلاء کو ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کے لیے 26 اگست کو طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے