اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گرمی میں روزانہ دہی استعمال کرنےکے کیا فوائد ہیں ؟ماہرین نے بتا دیا

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے روزانہ دہی کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ دہی پرو بائیوٹیکس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو صحت کے لیے ایسے مفید بیکٹریا ہوتے ہیں جن سے نظام ہاضمہ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔پرو بائیوٹیکس سے معدے میں بیکٹیریا کا توازن بہتر ہوتا ہے جس سے نظام ہاضمہ کے مختلف مسائل جیسے پیٹ پھولنے، گیس اور ہیضے سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دہی ایسی غذا ہے جس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ گھٹ جاتا ہے،اس کے استعمال سے موسم گرما میں جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رہتی ہے۔پروٹین ایسا غذائی جز ہے جو مسلز کے حجم کو برقرار رکھنے، پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رکھنے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دہی معیاری پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس کے چند فوائد کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں دہی کھانے کی عادت کو جسمانی وزن میں کمی سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ جسمانی چربی میں بھی کمی آتی ہے۔دہی کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی خواہش نہیں ہوتی اور جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے