30 Jun 2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے ساتھی اداکار علی عباس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر علی عباس کا انٹرویو کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا پر محفوظ ماحول کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا کانٹنیٹ کی نہیں بلکہ آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچوں کو اسمارٹ فونز پر آن لائن گیمز کھیلنے کے بجائے جسمانی سرگرمیوں میں مصروف ہونا چاہئے اور میدانوں میں کھیلنا چاہئے۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکار علی عباس نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا۔