اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی خواہش ہے ملک میں مارشل لاء لگ جائے: شہلا رضا

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اب بھی ہمارے کچھ تحفظات ہیں، بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے تحفظات ن لیگ سے ہیں، مسلم لیگ ن نے کئی معاملات پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انڈسٹری اور دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز سے متعلق تحفظات ہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ہارنے کے بعد جو باتیں کر رہے ہیں انہیں ان کی پارٹی ہی تسلیم نہیں کر رہی،ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ مداخلت اور سازش میں بہت فرق ہے، امریکی قرار داد کھلی مداخلت ہے، اب پی ٹی آئی کو آزادی امریکا کے کہنے پر ملے گی یا کوئی اور دلائے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت میں بھی الیکشن کے بعد مارشل لاء لگ گیا تھا،پی ٹی آئی کی بھی خواہش ہے مارشل لاء لگ جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے