اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا دی

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا دی۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو سمیت مردوں کے حقوق سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ  وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہئیں؟

سوال کے جواب میں زارا نور کا کہنا تھا کہ  مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو وہ گھر والوں کے ساتھ وقت نہیں گزار پائے گا۔

پروگرام کے میزبان نے اداکارہ کو مردوں کیلئے مشورہ دینے کو کہا جس پر زارا کا کہنا تھا کہ مردوں سے درخواست ہے کہ  وہ سگریٹ نہ پیا کریں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے، مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔

اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ اسد اپنا ناشتہ خود بناتے ہیں اور میں نے ان پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی کیونکہ رشتے میں پابندیاں نہیں ہوتیں، اسد اپنی حدود جانتے ہیں میں انہیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے