اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی کانگریس کی قرار داد پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے: طاہر اشرفی

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے قرارداد پاس کرکے پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا ہو یا کوئی اور ملک،کسی کو بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں امریکی قرار داد کے خلاف قرار داد  پر سنی اتحاد کونسل کی مخالفت پر دکھ ہے، قومی اسمبلی میں پیش قرارداد میں کشمیر اور فلسطین کا بھی ذکر تھا، آپ کو کسی شق پر تحفظات تھے تو اس پر بات کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا تو نعرہ تھا امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے، قرارداد پھاڑنے کے بعد ہم پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آپ کی محبت کس سے ہے؟۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، منافرت پھیلانا،طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے، شدت پسندانہ رویے کےخاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔

"محرم میں وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے"

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، محرم میں وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے۔

سربراہ پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی جو کام کر رہی ہے اس کی تائید کرتے ہیں، عزم استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے