(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کردیئے۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔
شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ نے بتایا کہ گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان میری پسندیدہ جوڑی ہے۔
ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کے لیے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں بالکل تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال کسی کو تلاش نہیں کر رہی، صرف اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنےکی خواہاں ہوں اور ابھی میرا فوکس صرف کیریئر پر ہے۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ"میرے خیال میں شادی ایک بہترین عمل ہے مگر فی الحال میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں"۔