30 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کی سیاہ جوڑے میں تصاویر مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ حبا بخاری نے اپنی 30 ویں سالگرہ ایک نجی ہوٹل میں منائی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
مذکورہ تصاویر میں حبا بخاری سیاہ لباس میں ملبوس ایک ہوٹل میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ ہیں جو اہلیہ کی تصاویر کیمرے میں قید کرنے میں مصروف نظر آئے۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "جی ہاں! میری سالگرہ ہے، یہاں تمام مداحوں کی پیاری خواہشات کے لئے بہت شکریہ"۔
مذکورہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔