30 Jun 2024
(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے عناصر کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان بھینی انڈر پاس میں گاڑی پر سر عام اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، رائفل، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔