اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کی پرینیتی چوپڑا اور شردھا کپور کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ اداکاراؤں شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور شردھا کپور بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اور رینیتی چوپڑا بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی صلاحیتوں اور پُرکشش شخصیت کی تعریف کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران علی ظفر اچانک کیمرے کے سامنے آجاتے ہیں۔

علی ظفر کی شرارت دیکھ کر شردھا کپور انٹرویو روک دیتی ہیں اور پھر علی ظفر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی گفتگو شروع کردیتی ہیں۔بالی ووڈ اداکاراؤں کے انٹرویو کے دوران، علی ظفر صحافی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں؟ کیا آپ خوش ہیں؟ میرا نام ناٹی علی (شرارتی علی) ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے گلوکار کے مداحوں نے کہا کہ لڑکے اسی طرح اپنی خاتون دوستوں کو تنگ کرتے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے علی ظفر کے خلاف تبصرے کرتے ہوئے کہا جس طرح گلوکار ویڈیو میں شردھا کپور کے قریب آئے تو وہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ میشا شفیع نے اُن پر ہراسانی کا درست الزام لگایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے