اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں: حافظ نعیم الرحمان

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے ،حکومت کو اب تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے، فوج ، عوام ،جمہوریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے، نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم دی جائے، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن اور اشرافیہ دوست بجٹ ہے ،اتحادی اور حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں ، نیپرا کے کنٹریکٹ کو جماعت اسلامی چیلنج کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے