اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کو دیدیں

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) بجٹ منظوری کے لئے حکومت کی اتحادیوں کے لئے بڑی قربانی، اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں۔

پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ کوٹے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی، کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیاں ملنا تھیں اور اب تک پیپلز پارٹی کو 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہو گئیں، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو دو کی بجائے چار کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی، پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری میں تعاون کے لئے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی، وزیراعظم کی منظوری سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے