(لاہور نیوز) کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی اِن ایکشن ہو گئی، مضرصحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے آم پکانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 232 منڈیوں، سٹالز اور مینگو سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، 523 کلو کیمیکل سے تیار آم اور ممنوعہ کیمیکلز تلف کرکے وارننگ جاری کر دی گئی ہے، 98 آم فروشوں کو وارننگ نوٹس اور 11 کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
تلف کئے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کے لئے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا، آم پیدا کرنے والے علاقے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے تمام شہروں میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے، کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔