29 Jun 2024
(لاہور نیوز) موسم گرما کی تعطیلات میں مقدمات کی سماعت کے معاملے پر قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پالیسی جاری کر دی۔
موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کیسز سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے دوران ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔
ارجنٹ نوعیت کے کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں، حکم امتناعی، سزا معطلی کی اپیل، حبس بے جا کی درخواستیں شامل ہیں جبکہ ریگولر کیسز میں عبوری ضمانتیں، بعدازگرفتاری ضمانتیں سمیت دیگر درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی۔