29 Jun 2024
(لاہور نیوز) مصری شاہ میں سکریپ کے گودام سے سرچ آپریشن کے دوران دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق گودام میں موجود ٹرک کی تلاشی کے دوران دو دستی بم برآمد ہوئے، گودام سے ملنے والے ڈیٹونیٹر اور بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے اسی گودام میں دستی بم پھٹنے سے ایک مزدور ہلاک ہوا تھا، گودام سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔