اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی 2 سال تک امریکا مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے : بیرسٹر عقیل ملک

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ٹی آئی 2 سال تک امریکا مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے ۔

لیگی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کل شائستہ پرویز ملک نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ، ایک جماعت نے قرارداد کی مخالفت کی، اس جماعت کا امریکی قرارداد پر شور شرابا قابل افسوس عمل تھا، ایک جماعت نے ہمیشہ وقت کیساتھ اپنا بیانیہ بدلا، یہ وہ جماعت ہے جو امپورٹڈ حکومت نامنظور کا بیانیہ رکھتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ڈیجیٹل دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے، تحریک انصاف نے لابنگ اور پی آر فرمز ہائر کیں، ایک مخصوص جماعت قوم کی آنکھ میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کی حفاظت ہر پاکستان کا فرض ہے، کوئی پاکستانی ملکی سالمیت ،آزادی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

اس موقع پر  لیگی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،  نہیں چاہتے کہ امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کر رہی، ہم چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے