29 Jun 2024
(ویب ڈیسک) شاد باغ کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ شاد باغ کےعلاقہ میں گھر کی چھت، جوکہ گارڈر ٹی آر سے بنی ہوئی تھی اورمخدوش حالت میں ہونے کے باعث زمین بوس ہوگئی،حادثہ میں میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں45 سالہ احسن،40 سالہ نمدا،18 سالہ احمد اور15 سالہ ایمن شامل ہیں۔