اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس شاہد کریم کا بڑا فیصلہ، عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5 نکاتی ایس او پیز جاری

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے 5 نکاتی ایس او پیز جاری کردیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کردیا اور حنا حفیظ اللہ کوعدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس حساس اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے کسی بھی جج یا ان کے عملے کو اپروچ نہ کریں، آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں۔

فیصلے کے مطابق اے ٹی سی عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اگر کوئی حفاظتی اقدامات کرنے ہیں تو متعلقہ جج سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیے جائیں گے، اے ٹی سی کے ججز اپنے موبائل میں ہر کال کو ریکارڈ کریں اور پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں 9 مئی کے تمام کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملے پر عدالتی عملہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے، عدالتی عملے سے تفتیش کی ویڈیو ریکارڈ کرکے تفتیشی ہائیکورٹ کو فراہم کرے اور عمل درآمد رپورٹ 8 جولائی تک عدالت میں جمع کروائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے