اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجٹ پاکستانی عوام پر حملہ، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے: عمر ایوب

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام پر حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل کا بجٹ فارم 47 کی حکومت نے پاس کرایا یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے یہ پاکستانی عوام کے خلاف حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، گورنمنٹ کے ایک شخص نے میری بات کی تردید نہیں کی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں یونٹ 70 روپے تھا اور اب 85 روپے ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا پڑتا ہے، میں پارلیمان کے کام میں بہت زیادہ مصروف ہوں محسوس کیا کہ اپنے کام کو پورا وقت نہیں دے رہا اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیا، عدت کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے