29 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کے لیے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ساہیوال واقعہ کی انکوائری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔