اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کے کچھ لیڈرچوہے ہیں جو پارٹی کو کھا رہے ہیں: فواد چودھری

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کچھ لیڈرشپ چوہے ہیں جو تحریک انصاف کو کھا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا، آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ بنا دیا، اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ اپنی مرضی کی ترامیم لا رہے ہیں، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ  تحریک انصاف کی کچھ لیڈرشپ چوہے ہیں جو تحریک انصاف کو کھا رہے ہیں، حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں جو آج مقدمات سہہ رہے ہیں یہ پی ٹی آئی ہیں، حامد خان گروپ چوہے ہیں جو پی ٹی آئی کو بڑھتا نہیں دیکھ سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حامد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چودھری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟، انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے