اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں: 111 کلوسے زائد منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری، 4 کارروائیوں میں 111 کلوسے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئرآفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے44 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔ لالوکھیت کراچی کے قریب ملزم سے 108 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ سوہاوہ، جہلم کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس پکڑی گئی۔ فاریسٹ پارک میانوالی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے