29 Jun 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت نے فواد چوہدری ، اعظم خان سواتی ، حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ابھی زیر سماعت ہے۔