اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم الحرام : محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں ۔

محرم الحرام کیلئے سکیورٹی انتظامات بارے محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی ، انہوں نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔

محرم الحرام کے دوران پنجاب میں 37376 مجالس ہونگی اور اس سب کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالے جائیں گے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ، محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی جبکہ صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا، فوج اور رینجرز بھی تعینات ہونگے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، سپیشل سیکرٹری داخلہ، کمشنر اور ڈی سی لاہور، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایس پی یو اور تمام حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور انتظامات پر بریفنگ دی ۔

پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے