اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ،31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عدالت نے 31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سات ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چھ ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں تین ملزمان کی ضمانتیں کنفرم جبکہ وزیراعظم ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں دو ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے