اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورہائیکورٹ کی شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم آئندہ سماعت پر بازیابی سے متعلق عدالت میں رپورٹ کریں۔

عدالت نے موبائل فون کمپنیوں کو تین دن میں جیو فینسنگ کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کردی، تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکلا کا تین رکنی وفد ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے جا کر ملے۔

عدالتی حکم کے مطابق وکلا تمام فون کالز سمیت دیگر ضروری ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فراہم کریں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے مغوی کی بازیابی سے متعلق پولیس کی ناکامی قرار دیا ، عدالت نے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے