اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ: اپوزیشن لیڈر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی۔

اپوزیشن لیڈر ذاتی گاڑی پر پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے تمام سٹاف بھی واپس بلالیا۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کی خوشنودی کیلئے انتقامی رویہ اپنایا، گاڑی اور سٹاف واپس لے کر پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کی نشاندہی اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انتقامی کارروائیاں عوام کے مسائل کی نشاندہی سے نہیں روک سکتیں۔

 ڈپٹی اپوزیشن لیڈر  کے پنجاب اسمبلی میں داخلے  پر پابندی

دوسری جانب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

معین ریاض قریشی نے اس حوالے سے بتایا کہ میں ابھی ضروری کام سے اسمبلی گیا سکیورٹی نے اندر جانے کی اجازت نہیں دی، اسمبلی سکیورٹی نے بتایا کہ وائرلیس پر پیغام آیا ہے آپ کے داخلے پر پابندی ہے،میں روکے جانے پر واپس آگیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے