اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگا پڑ گیا

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگاپڑگیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کےد وران  احتجاج کی پاداش میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن چیمبر کا اسمبلی سٹاف واپس لے لیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اپنے انتظام کردہ ظہرانے پر کھانا فراہم کرنے والے سٹاف کو بھی واپس بلا لیا گیا، سپیکر اور حکومت جو ایکشن لینا چاہتے ہیں شوق سے  لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج کا آئینی حق استعمال کیا،ہم حقیقی اپوزیشن ہیں کمپرومائز اپوزیشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بیک ڈور بات نہیں کریں گے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ نے ثابت کردیا وہ چھوٹے دل کی مالک ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکیں۔

اپوزیشن قیادت نے اعلان کیا کہ مقدمات ہوں، گرفتاریاں یا سپیکر کوئی ایکشن لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کی 100دن کی کارکردگی یہ ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنا اور ہتک عزت بل لائی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے