اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بجٹ منظوری مؤخر، اجلاس کل تک ملتوی

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا ایوان آج دن بھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا جس کے باعث بجٹ منظوری مؤخر کردی گئی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن نے شو ر شرابا برپا کیے رکھا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے  اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث بجٹ اجلاس ہفتہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔

11 اپوزیشن ارکان  کی  اسمبلی رکنیت معطل

ادھر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے 11 اپوزیشن ارکان  کی رکنیت 15 روز کیلئے معطل کردی۔

اپوزیشن ارکان ذوالفقار علی، شہباز احمد، طیاب راشد، محمد عاطف، شیخ امتیاز، حافظ فرحت عباس، اعجاز شفیع، رانا اورنگزیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر اور اسد عباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی وصول کرے گی:عظمیٰ بخاری

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ مہنگائی کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتا رہی تھیں اور ایوان میں دوسری طرف غنڈہ گردی کی جا رہی تھی، ہم نے سوچ لیا ہے اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی موصول کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن نے وطیرہ بنالیا ہے، یہ ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم بھی اپوزیشن میں رہے،ا یسی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے