اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا رویہ قابل افسوس ہے : عظمیٰ بخاری

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہاہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا جو قابل افسوس ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان میں 100دن کی کارکردگی پیش کی،اپوزیشن ایوان میں بدتمیزی کرتی ہے، گالیاں دی جاتی ہیں، ہم نےفیصلہ کیا ہے جیسے اپوزیشن کرےگی ویسا ہی رویہ حکومت اختیار کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم حکومت ہیں ہمیں فائر فائٹنگ کرنی ہے، گالی،غنڈا گردی اور بدتمیزی کرکے ان کو لگتا ہے ہمیں دبالیں گے، ہم انتظار کریں گے سپیکر صاحب کیا فیصلہ فرماتے ہیں، ہم نے سوچ لیا ہے اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی موصول کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے وطیرہ بنالیا ہے، بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم 4ماہ سے سر نیچے کرکے گالیاں سن رہے ہیں، ان کو اپنی ماؤں اور بہنوں کا تو لحاظ ہے نہیں، انہوں نے مریم نواز کی پہلی تقریر میں بھی گندی زبان استعمال کی، حکومتی ارکان ایوان میں کسی کی تقریر نہیں سنیں گے،ہم بھی اپوزیشن میں رہے،ا یسی بدتمیزی کبھی نہیں کی ۔

ان کامزید کہناتھا کہ افسوس ہوتا ہے،پی ٹی آئی کیوں پنجاب کی ترقی سے جلتی ہے، پی ٹی آئی کو عثمان بزدار جیسا ٹوٹ بٹوٹ پسند ہے، عثمان بزدار کی کارکردگی کچھ نہیں تھی اس لیے خالی کاغذ دیا گیا، ہم نے ون سائیڈڈ گالیاں کھائی ہیں یہ مریم کے پاپا کے بارے میں بات کرتے ہیں،اب ٹیریان کے پاپا کے بارے میں تو بات ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے