28 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف کو بار بار جیلوں میں ڈالا گیا، قوم آج پاکستان کے ٹیک آف کرنے کی آواز سن رہی ہے، آج پاکستان ٹیک آف کرتے ہی قرارداد آگئی، جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں ان کو کندھا ملتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خو ن کی ہولی کھیلی جارہی ہے، 2014 میں بھی چین کی سرمایہ کاری کو روکنے کا منصوبہ تھا، امریکا کو غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی یاد نہیں آتی، امریکا کو شام،عراق اوردیگر ممالک میں انسانی حقوق یاد نہیں آتے۔