اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سید نور کا ماضی کی مقبول فلم چوڑیاں کا ریمیک بنانے کا اعلان

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ہدایتکار، فلمساز سید نور نے ماضی کی اپنی مقبول پنجابی فلم چوڑیاں کا ریمیک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ صائمہ نور اس کی ہدایت کاری کریں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں سید نور نے صحافی کو بتایا کہ مداحوں کی پر زور فرمائش پر ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ نئی فلم میں کوئی بھی پرانی کاسٹ نہیں ہوگی، البتہ نئی فلم کے کردار وہی پرانے رکھے جائیں گے لیکن تمام کاسٹ نئی ہوگی۔

ان کے مطابق اگر پرانی کاسٹ کو لے کر نئی فلم بنائی جائے گی تو کوئی بھی اسے پسند نہیں کرے گا، اس لیے نئے اداکاروں کے ساتھ فلم بنائی جائے گی۔

سید نور کے مطابق جس وقت چوڑیاں بنی تھی تب معمر رانا اور صائمہ اپنے ترنگ میں تھے، اس لیے ان کی محبت بھی فطری لگ رہی تھی لیکن انہیں کاسٹ کیا جائے گا تو مزہ نہیں آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی چوڑیاں کی ہدایت کاری صائمہ نور کریں گی جب کہ وہ فلم کی کہانی لکھنے سمیت اسے پروڈیوس کریں گے۔

یاد رہے کہ پہلی چوڑیاں فلم 1998 میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں صائمہ، معمر رانا، نرگس اور شفقت چیمہ سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی اور اس کا شمار اس وقت کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ نئی چوڑیاں فلم بھی پنجابی میں ہی بنائی جائے گی یا اسے اردو میں بنایا جائے گا۔

چوڑیاں اب تک کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی، جس کا ریمیک بنے گا، اس سے قبل دی لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مقبول فلم مولا جٹ کا ریمیک تھی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے