اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا موقت ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے