28 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں چودھری پرویز الہٰی نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔