اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دو جولائی کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کو بطور مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے پر غور ہو گا، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سردار طارق مسعود شرکت کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، سابق چیف جسٹس منظور ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر حسین، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، صوبائی وزیر قانون ملک شعیب احمد اجلاس میں شرکت کریں گے، ممبر پنجاب بار کونسل اسد محمود عباسی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے