اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے ترکش قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستوگ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان کا دیرینہ برادرانہ تعلق ہے، دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کے موقف بالخصوص مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 ترکیہ کے قونصل جنرل نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

ادھر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع اٹک کی فتح جنگ سمیت مختلف تحصیلوں میں یونیورسٹیز کے سب کیمپسز قائم کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، وی سی ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر ایم نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر وقاص رشید، وی سی یو ای ٹی ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر قیصر الزماں بھی شریک ہوئے۔

گورنر پنجاب نے جامعات کے سب کیمپسز کو جلد قائم کر کے کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے