اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے روزانہ کام کرنے کی اُجرت میں اضافہ

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں قید ہنرمند قیدیوں کے لئے اچھی خبر آ گئی۔

ہنرمند قیدی اب جیل میں دورانِ قید پیسے بھی کمائیں گے، قیدیوں کے روزانہ کام کرنے کی اُجرت میں اضافہ کر دیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فرنیچر کا ہنر رکھنے والے قیدیوں کو ایک ہزار روپے روزانہ اجرت دی جائے گی، اس سے پہلے ہنرمند قیدیوں کو پرانے جیل قوانین کے مطابق دیہاڑی 50 روپے دی جا رہی تھی۔

جیل حکام کے مطابق بغیر ہنر قیدیوں کو پانچ سو روپے دیہاڑی دی جائے گی، جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو مزدوری کے پیسے اکاؤنٹس میں بھجوائے جائیں گے۔

لاہور میں پرائیویٹ فرمز کے لئے فرنیچر بنانے کا آغاز کر دیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر 20 قیدی فرنیچر بنانے کے لئے فراہم کئے جائیں گے، غیر ہنرمند قیدیوں کو 2 ماہ کے اندر کام سکھانا فرم کی ذمہ داری ہو گی۔

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دیگر جیلوں تک بھی اس منصوبے کو پھیلایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے