اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زینب جمیل قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت،پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے زینب جمیل حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی کینٹ کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عمران خان، ایس ایچ او ڈیفنس بی داؤد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں ضیاء الرحمٰن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا شامل ہیں۔اس حوالے سے ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں،ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا،شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے۔اویس شفیق نے بتایا کہ زینب جمیل پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے،دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ملزم ضیاء کا زینب جمیل کے شوہر سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے جبکہ سردار جمیل 30 جون تک ضمانت پر ہے۔ایس پی کینٹ نے کہا کہ سال 2017 میں زینب جمیل کی سردار جمیل سے شادی ہوئی تھی، سردار جمیل کی یہ دوسری شادی تھی، اُنہیں زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے