اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے انکار

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ضمنی بجٹ کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔

احمد خان بھچر نے 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ایک جگہ کھڑا کر دیا،عوام پر ظلم ہوا ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی پروگرام پر کہوں گا کہ 9 مئی سے آگے بات نہیں جا رہی، اٹک گئی ہے، 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصور وار کیوں ہیں۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہوا، لوگوں نے تو پہلے ہی مان لیا تھا، حمود الرحمان کمیشن کو پڑھ ہی لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔

ایک اعشاریہ چار ارب روپے سی سی ٹی وی کیمروں پر خرچ ہو گئے، کیا ان کیمروں میں جان تھی کہ فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا، اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو 9 مئی والا ظلم نہ ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے