اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پرویز الٰہی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار چودھری سالک حسین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کامیابی کا غلط نوٹیفکیشن جاری کیا، فارم 45 کے تحت کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں چودھری سالک حسین کو کامیاب قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹریبونل الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے.

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنچ کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے