ہر گلی اور محلے میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، بابر صاحب دین
(لاہور نیوز) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر گلی اور محلے میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بابر صاحب دین نے کہا 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کئے جا رہے ہیں، شہر کی تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے، کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک اور ریلوے سٹیشن کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا شاہدرہ، راوی ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر داخلی و خارجی راستوں پر صفائی آپریشن جاری ہے، چوبرجی اور سیکرٹریٹ کے علاقوں کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے، لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا تھا شہریوں سے گزارش ہے کہ گلیوں، محلوں، اوپن پلاٹس میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں، ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں، کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔