اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان خاندانی تعلقات بحال

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) چوہدری برادران کی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان خاندانی تعلقات بحال ہو گئے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری پرویز الہی نے چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین دوران قید بھی چوہدری پرویز الہی سے جیل میں جا کر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انکی خیریت دریافت کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاست اپنی اپنی ہو گی، چوہدری شجاعت حسین ق لیگ اور چوہدری پرویز الہی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست جاری رکھیں گے تاہم دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات کی بحالی عمل میں آئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کی ملاقات گزشتہ دنوں ہوئی، چوہدری پرویز الہی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے